spot_img

ذات صلة

جمع

ٹیلی کام بل 2026 پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کا دوٹوک مؤقف

اسلام آباد : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی...

کے پی بجٹ 2026-27 : امن و امان کی بہتری کیلیے حکومت کا بڑا فیصلہ

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی بجٹ...

کے پی بجٹ 2026-27 : تعلیم کیلیے مجموعی بجٹ کتنا ؟

پشاور : کے پی اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

وفاق نے خیبرپختونخوا کو کوئی مالی تعاون یا امداد نہیں دی، سہیل آفریدی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا...

سہیل آفریدی کی بجٹ تقریر، خاتون رکن اچانک سامنے آگئیں، وزیر اعلیٰ نے کیا کہا؟

پشاور : خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرنے کے موقع پر خاتون اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج اور شور شرابا کیا۔

شور شرابے کے باعث کارروائی میں تعطل پیدا ہوا اور احتجاج کے دوران خواتین ارکان ڈائس تک پہنچ گئے جس اپر اپوزیشن اور حکومتی خواتین آپس میں الجھ پڑیں جس کے بعد نوبت ہنگامہ آرائی تک پہنچ گئی۔

اس موقع پر اپوزیشن جماعت کی ایک خاتون رکن تقریر کے دوران وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے پاس آکر انہیں احتجاجاً کچھ دستاویز دکھا رہی تھیں۔

اپوزیشن ارکان نے بھی اس موقع پر شدید نعرے بازی کی، جس کے باعث وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو اپنی تقریر کے دوران وقفہ لینا پڑا۔

بعد ازاں خواتین ارکان سمیت اپوزیشن کا احتجاج اس حد تک بڑھا کہ وہ اسپیکر ڈائس کے سامنے پہنچ گئے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی طلب کرنا پڑا۔

بجٹ تقریر کے دوران سہیل آفریدی نے کہا کہ جب تک انہیں عمران سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ کسی بھی مجوزہ مسودے (ڈرافٹ) پر دستخط نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات میں سب سے اہم یہ شامل ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اہلِ خانہ کی ملاقاتیں بحال کی جائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا علاج ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں، اہلِ خانہ کی موجودگی کے ساتھ، کسی بہترین اسپتال میں کرایا جائے اور بانی کو اپنے بیٹوں سے ہر ہفتے باقاعدہ بات چیت کی سہولت فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے صوبہ خیبرپختونخوا کا 48 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کردیا ہے, خیبرپختونخوا بجٹ کا مجموعی حجم 2 ہزار 170 روپے ہے جبکہ آمدن کا تخمینہ 2 ہزار 122 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسمبلی میں مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کا یہ خسارہ قرض لے کر پورا نہیں کیا جائے گا بلکہ اپنے وسائل سے پورا کیا جائے گا۔

خیبرپختونخوا کا 48 ارب روپے خسارے کا بجٹ: تنخواہوں میں اضافہ

spot_imgspot_img