spot_img

ذات صلة

جمع

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کے گانے ’آرزو‘ پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار...

’ایران نے امریکا سے مفاہمتی معاہدے کی منظوری نہیں دی‘

ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری...

فیفا ورلڈ کپ کی شاندار افتتاحی تقریب

فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں میکسیکو کے...

سمیع ثانی نے اداکاری چھوڑنے کی وجہ بیان کردی

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سمیع ثانی نے اداکاری...

بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں، حکومتی ذرائع

راولپنڈی (11 جون 2026): حکومتی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

عمران خان کو علاج کیلیے سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقل کرنے کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ پمز اور الشفا آئی اسپتال کی میڈیکل ٹیم سابق وزیر اعظم کا طبی معائنہ کرے گی۔

تاہم، اب حکومتی ذرائع نے اس کی تردید کر دی ہے۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2026 کو پمز اور الشفا آئی اسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کا طبی معائنہ مکمل کیا تھا۔ ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا فالواپ چیک اپ اڈیالہ جیل میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ انہیں نظر نہیں آ رہا، علیمہ خانم

ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹرز نے عمران خان کی آنکھ کے مختلف ٹیسٹ کیے، انہوں نے سابق وزیر اعظم کی آنکھ کی بینائی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں اہم پیشرفت کا امکان

سابق وزیر اعظم کی اڈیالہ جیل سے اسلام آباد منتقلی سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کے معاملے میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی میں ایک بار پھر رابطہ ہوا ہے۔

پی ٹی آئی سے حکومت کے اعلیٰ ترین حکام کی جانب سے رابطہ کیا گیا، عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے اگلے چند گھنٹے میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی کے اہم رابطوں سے آگاہ ہے۔

spot_imgspot_img