spot_img

ذات صلة

جمع

نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے نئے مواقع

پشاور : نوجوانوں کے لیے ہنرمندی اور روزگار کے...

سفید اور دانے دار مکھن گھر میں بنانا نہایت آسان

گھر میں دہی سے مکھن تیار کرنا ایک پرانا...

امریکا آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا، امریکی وزیر جنگ

فلوریڈا : امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف لینے میں کامیاب، ذرائع

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف عالمی مالیاتی فنڈ...

جی بی الیکشن: اسکردو 2 کا سرکاری نتیجہ جاری

اسکردو (11 جون 2026): الیکشن کمیشن آف گلگت بلتستان کی جانب سے اسکردو حلقہ 2 کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد علی شاہ کی درخواست پر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے حلقے میں انتخابی عمل کی تحقیقات کا حکم دیا تھا، تاہم ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ میں یہ الزامات غلط ثابت ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پولنگ پُرامن اور قانون کے مطابق ہوئی، کوئی پولنگ اسٹیشن قبضے میں نہیں لیا گیا، تشدد، دھمکی، رکاوٹ یا پولنگ میں خلل ڈالنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بیلٹ بکس، بیلٹ پیپرز یا انتخابی سامان چوری یا خراب نہیں کیا گیا، پولنگ عملہ یا پولنگ ایجنٹس کو کام کرنے سے نہیں روکا گیا۔

گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کی منظوری سے 5 حلقوں کے مخصوص پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے جی بی الیکشن کے نتائج مسترد کر دیے

دوبارہ پولنگ والے حلقوں میں جی بی اے 8 اسکردو 2 اور جی بی اے 13 استور 1 شامل ہیں۔ جی بی اے 15 دیامر 1، جی بی اے 16 دیامر 2 اور جی بی اے 17 دیامر 3 میں بھی دوبارہ پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا کہ جی بی میں پُرامن، مثالی انتخابات منعقد ہوئے، متعلقہ ڈی آر او نے ری پولنگ کی درخواست دی تھی جس پر چند پولنگ اسٹیشنز کو دوبارہ پولنگ کی ہدایت جاری کی، 15 جون کو ری پولنگ کا شیڈول دیا ہے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی 24 میں سے 20 نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کے سرکاری نتائج آگئے، پیپلز پارٹی 9، آزاد اُمیدوار 5، ن لیگ 5 اور ایم ڈبلیو ایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

 

spot_imgspot_img