spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

گلگت بلتستان میں کس کی حکمرانی ہوگی؟ فیصلہ آج ہوگا

اسکردو (07 جون 2026): گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں انتخابی دنگل آج سجے گا، جس کے انتظامات تقریباً مکمل ہوچکے ہیں، پولنگ اسٹیشنوں میں انتخابی سامان پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی نئی حکومت اور حکمرانی کا حتمی فیصلہ آج ہونے جا رہا ہے، جی بی اسمبلی کی 24 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سےشام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں کس کی حکمرانی ہوگی فیصلہ آج ہوگا، عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر جی بی کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موبائل فونز اور ریکارڈنگ آلات لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پابندی منظور شدہ میڈیا نمائندگان اور مبصرین پر لاگو نہیں ہوگی، ڈی آر او، آراوز ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

 حکومت سازی کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 17 نشستوں کی سادہ اکثریت درکار ہوگی، 24 نشستوں پر 8 خواتین سمیت 400 سے زائد امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

9لاکھ 63 ہزار، پانچ لاکھ 6 ہزار مرد اور 4 لاکھ 56 ہزارخواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، گلگت بلتستان اسمبلی کل 33 نشستوں پر مشتمل ہے، 24 براہ راست منتخب ارکان 6 خواتین نشستیں، 3 نشستیں ٹیکنو کریٹس کے لیے مختص ہیں۔

دیامر اور اسکردو سیاسی طور پر انتہائی اہم اضلاع ہیں دونوں ضلعوں میں چار، چار انتخابی حلقے ہیں۔ گلگت، غذر اور گانچھے میں تین، تین انتخابی حلقے جبکہ نگر اور استور کے حصے میں دو،دو انتخابی حلقے ہیں۔

اس کے علاوہ ہنزہ، شگر اور کھرمنگ چھوٹے اضلاع ہیں اور ان میں سے ہر ایک ضلع میں ایک، ایک انتخابی حلقہ ہے۔

 

spot_imgspot_img