قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کا فارم میں آنا سب سے مثبت چیز ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے کے بعد کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ابھی 14 سے 15 ماہ باقی ہیں، بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز جیتنا اہم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشکل پچز تھیں ان پر رنز کرنا آسان نہیں ہوتا، تمام کھلاڑیوں نے محنت کی اور اچھا پرفارم کیا۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ فہیم اشرف ہمارے پلان کا حصہ ہیں، فہیم اشرف اور شاداب خان آل راؤنڈر ہمارے پاس موجود ہیں، عبدالصمد اچھے کھلاڑی ہیں آج اچھا کھیلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 یا 7ویں نمبر پر پاور ہٹرز یا مچ فنشر کے طور پر عبدالصمد اچھی چوائس ہیں۔
یہ پڑھیں: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تیسری ون ڈے سیریز جیت لی
واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی ہے۔
لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف 41.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تیسری ون ڈے سیریز جیتی ہے۔



