کراچی (4 جون 2026): سندھ حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث سیکریٹریٹ میں آپ کی پیٹی لانے پر پابندی عائد کر دی۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے مراسلے میں سکیورٹی اہلکاروں کو آم کی پیٹیوں کو سندھ سیکریٹریٹ لانے سے روکنے کی ہدایت کی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ کسی کو بھی آم کی پیٹیاں سیکریٹریٹ کے اندر لانے نہ دی جائیں، سیکریٹریٹ کی کسی بھی عمارت میں ڈبے اور پیٹی لے جانے کی اجازت نہیں۔
مزید کہا گیا کہ سکیورٹی عملہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آم کے ڈبوں اور پیٹیوں کا داخلہ بند کرے۔



