(4 جون 2026): سندھ کے شہر عمرکوٹ میں 12 سالہ لڑکی سے مبینہ طور پر نازیبا حرکت کرنے والا چائلڈ پروٹیکشن افسر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹیوشن سینٹر پر ملازمت کرنے والی 12 سالہ لڑکی سے مبینہ نازیبا حرکت کی وڈیو وائرل ہوئی جس میں ممتاز بھٹی نامی شخص کو غیر اخلاقی حرکت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش کا مقدمہ کر لیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز بھٹی کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نازیبا حرکت پر خاتون نے اوباش نوجوان کی زبان کاٹ دی
ملزم ممتاز بھٹی محکمہ سوشل ویلفیئر سندھ میں بطور چائلڈ پروٹیکشن افسر تعینات ہے۔ ملزم کا مؤقف ہے کہ مذکورہ ویڈیو کو اے آئی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔



