spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

کویت ایئرپورٹ کو ہدف نہیں بنایا، تباہی امریکی پیٹریاٹ سسٹم کی وجہ سے ہوئی: پاسداران انقلاب

تہران (3 جون 2026): ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو براہ راست ہدف بنانے کے دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے ان دعوؤں کو مسترد کیا کہ ان کی افواج کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مسافر ٹرمینل کے ایک حصے کو نقصان پہنچانے والے حملے کی ذمہ دار ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان امریکا کے تیار کردہ پیٹریاٹ میزائل سسٹم میں خرابی کے باعث ہوا۔

واضح رہے کہ آج کویت پر ایران کے حملوں میں ایک بھارتی ہلاک اور تریسٹھ افراد زخمی ہوئے جس کی کویتی وزارت خارجہ نے تصدیق کی۔

کویت ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ کویتی فوج نے الزام عائد کیا کہ ایران نے بین الاقوامی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر حملہ کیا، عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے تیرہ بیلسٹک میزائل اور سترہ ڈرون فضا میں ہی تباہ کر دیے، تباہ شدہ میزائلوں اور ڈرون کا ملبہ رہائشی علاقوں میں گرا جس سے جانی و مالی نقصان ہوا۔

spot_imgspot_img