spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

علی عباس، مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ کے ہمشکل قرار

سوشل میڈیا صارفین نے اداکار علی عباس کو مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کا ہمشکل قرار دے دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال حال ہی میں حمزہ حبیب کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے اداکارہ کو مبارکباد پیش کی گئیں۔

تاہم اب مداحوں کا خیال ہے کہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب اداکار علی عباس سے مشابہت رکھتے ہیں۔

Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News

واضح رہے کہ علی عباس اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے مقبول ہیں اور وہ سینئر اداکار وسیم عباس کے صاحبزادے ہیں لیکن انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ حمزہ یا تو علی عباس کی ہوبہو کاپی ہیں یا پھر وہ دونوں بھائیوں کی طرح لگتے ہیں۔

ایک مداح نے کہا کہ وہ جڑواں لگتے ہیں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ ان کے چہرے بہت زیادہ ملتے جلتے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب مالی طور پر مستحکم بزنس مین ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے، انہوں نے اپنے کاروبار کی تفصیلات نجی رکھی ہیں اور وہ زیادہ کیمرے کے سامنے نہیں آتے۔

spot_imgspot_img