بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی انٹرویو میں نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کا ذکر کردیا۔
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آریان خان کی گرفتاری نے ان کے چھوٹے بھائی کی گرفتاری کی تکلیف دہ یادیں تازہ کر دی تھیں وہ وقت بہت مشکل تھا۔
اداکارہ نے کہا آریان خان کے خلاف قانونی کارروائی اور عوامی تنقید کو دیکھ کر انہیں اپنے بھائی شووک چکرورتی کی یاد آگئی تھی، جنہیں این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور بعد میں بری کر دیا تھا۔
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
ریا چکرورتی نے کہا کہ آریان اور شووک کے کیسز میں حیرت انگیز حد تک مماثلت پائی جاتی تھی۔ درحقیقت، یہ میری کہانی سے زیادہ شووک کی کہانی جیسا لگ رہا تھا۔ ان دونوں کی شکل و صورت میں بھی کچھ مشابہت ہے۔ یہ سب دیکھنا میرے لیے بہت مشکل تھا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہیں اکتوبر 2021 کے اوائل میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔



