پاکستان کے اسپن آل راؤنڈر عرفات منہاس نے ڈیبیو میچ میں تاریخ رقم کردی۔
پاکستان کے آل راؤنڈر عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں اس سے قبل 1984 میں ذاکر خان نے ڈیبیو پر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
انہوں نے آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس، میتھیو شارٹ، مارنوس لبوشین، کیمرون گرین اور نیتھن ایلس کی وکٹیں حاصل کیں۔
اسپنر عرفات منہاس نے 10اوورز میں 32 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Milestone achieved in his very first match
Arafat Minhas delivers a spell to remember
Download #PCBLIVE app now
Google Play Store: https://t.co/5mBlUco8iI
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPrJxJ
Watch Live: https://t.co/M8wsOD7QwZ#PAKvAUS | #BackTheBoysInGreen |… pic.twitter.com/aLzSemy8fG— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 30, 2026
اننگز کے اختتام پر گفتگو میں عرفات منہاس نے کہا کہ پہلے میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے، ان کنڈیشنز کی طویل عرصے سے پریکٹس کررہا تھا۔
یہ پڑھیں: پہلا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو 201 رنز کا ہدف
آل راؤنڈر نے کہا کہ کوشش ہوگی اسی پرفارمنس کو برقرار رکھوں۔
قومی کرکٹر کی شاندار بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی پوری ٹیم 45 ویں اوور میں 200 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا۔
ابرار احمد نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور حارث رؤف نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔





Download 
