spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سےملاقات ہوئی ہے جس میں رہنماؤں نے خطے اور دنیا کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکا اور ایران میں پہلی جنگ بندی پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوئی، پاکستان نے صورتحال میں بہتری کیلئے سفارتی رابطے تیز رکھے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو کیساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی، پاکستان امریکا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے خطے سمیت دونوں ممالک  میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف  کو آگے بڑھانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات خوشگوار رہی، ملاقات میں پاکستانی سفیر اور دفترخارجہ کےحکام بھی موجود تھے، پاکستان امن کا معمار ملک ہے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر  کی قیادت سےپاکستان کو نئی شناخت ملی، امریکا اور ایران میں پہلی جنگ بندی پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوئی، اس بار بھی  جنگ بندی پاکستان کی کوشش سے ممکن ہوئی۔

spot_imgspot_img