spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

آج بھی کہتی ہوں کراچی میرے لیے پیرس ہے، شرمیلا فاروقی

کراچی (28 مئی 2026): رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے ایک بار پھر کراچی کو پیرس قرار دے دیا۔

شرمیلا فاروقی اپنے شوہر کے ہمراہ عیدالضحیٰ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے خصوصی شو کی مہمان بنیں جہاں انہوں نے شہرِ قائد کے بارے میں بات کی۔

شو میزبان وسیم بادامی نے جب شہر کو پیرس قرار دینے کے حوالے سے شرمیلا فاروقی کے پُرانے بیان کا ذکر کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر نے آج شو میں آتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ میں چپ رہوں کیونکہ میں زیادہ بولتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رہنا ایسا ہی ہے جیسے پیرس میں رہنا، شرمیلا فاروقی

اس پر شو میزبان وسیم بادامی نے کہا کہ چلیں پھر آج آپ پیرس کو کراچی کہہ دیں۔

اس پر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں آج بھی کہتی ہوں کہ میرے لیے کراچی پیرس ہی ہے کیونکہ یہ میرا گھر ہے جہاں میں رہتی ہوں۔

شرمیلا فاروقی نے مزید کہا کہ آپ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں لیکن آپ کا ملک جہاں آپ کا گھر اور فیملی ہو وہ آپ کیلیے پیرس ہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

spot_imgspot_img