spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

موٹروے پر سفر کرنے والے شہریوں کیلیے اہم ہدایت

اسلام آباد : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 کی سروس جزوی طور پر متاثر ہے جس کے متبادل نمبرز جاری کردیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ٹیکنیکل خرابی کے باعث ہیلپ لائن 130 کی خدمات جزوی طور پر متاثر ہیں، جس کے پیش نظر شہریوں کی سہولت کے لیے مختلف موٹروے پولیس یونٹس کے متبادل رابطہ نمبر جاری کر دیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مدد کی ضرورت کے وقت شہری متعلقہ موٹروے پولیس سیکٹرز کے مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ متبادل رابطہ نمبرز کے ذریعے امدادی خدمات جاری رکھی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس کے علاوہ مزید رہنمائی یا شکایات کے لیے شہری @NHMPofficialسے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

موٹروے حکام نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے اقدامات جاری ہیں اور شہری دورانِ سفر کسی بھی ہنگامی صورت میں قریبی موٹروے پولیس یونٹ سے فوری رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس پاکستان کا ایک وفاقی پولیس ادارہ ہے جو ملک کی قومی شاہراہوں، موٹر ویز اور ایکسپریس ویز پر ٹریفک قوانین کی عمل داری، مسافروں کی حفاظت اور جرائم کی روک تھام کا ذمہ دار ہے،جس کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں واقع ہے۔

کسی بھی ہنگامی صورتحال، حادثے یا مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 130 پر کال کی جاسکتی ہے، ادارے کی جانب سے مسافروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، لین کی خلاف ورزی سے بچنے اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر کے بارے میں وقتاً فوقتاً رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

 

spot_imgspot_img