spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

چند منٹ پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد (24 مئی 2026): ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے بتایا ہے کہ چند منٹ پہلے وزیر داخلہ محسن نقوی نے مذاکرات کی کامیابیوں پر مبارکباد دی ہے۔

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ محسن نقوی نے تہران سے واپسی پر ایرانی حکام سے کامیاب مذاکرات پر مبارکباد دی، اگر دوسرا فریق سنجیدہ رہا تو مثبت پیشرفت ممکن ہے۔

رضا امیری مقدم نے بتایا کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے مثبت پیشرفت کی امید پیدا ہوئی ہے، مثبت پیشرفت ایران کے مؤقف اور بہادر افواج کی استقامت کا نتیجہ ہے، پیشرفت بہادر ایرانی قوم کی مزاحمت اور پاکستان کی سرشار سفارتی کوششوں سے ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان نئی تجاویز پر اتفاق ہوگیا، واشنگٹن ٹائمز

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مخلصانہ کوششیں کیں، امید ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مخلصانہ کوششیں خطے میں پائیدار امن کا باعث بنیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی مخلصانہ سفارتی کوششیں کیں، پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کیلیے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

spot_imgspot_img