spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان کسٹمز نے مئی 2026 کے پہلے 2 ہفتوں کی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد : پاکستان کسٹمز نے مئی 2026 کے پہلے دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں انسدادِ اسمگلنگ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کر دی۔ 

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 3 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگل شدہ سامان اور گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق چیف کلکٹر باسط مقصود کی ہدایت پر ملک بھر کے 9 کسٹم انفورسمنٹ کلکٹریٹس نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف اشیا، گاڑیوں اور اسمگل شدہ ایندھن کی بڑی کھیپیں پکڑیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کسٹم انفورسمنٹ گڈانی نے سب سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 85 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا، جبکہ کوئٹہ میں 69 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اسمگل شدہ مال پکڑا گیا۔

اسی طرح سرگودھا میں 70 کروڑ روپے، ملتان میں 47 کروڑ 20 لاکھ روپے، کراچی میں 35 کروڑ 70 لاکھ روپے، پشاور میں 20 کروڑ 20 لاکھ روپے، اسلام آباد میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے، لاہور میں 9 کروڑ 90 لاکھ روپے اور حیدرآباد میں 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گڈانی میں ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 35 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے 20 لاکھ 1 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل کو قبضے میں لیا گیا، جبکہ کارروائی کے دوران 6 کشتیاں اور 1 لاکھ 58 ہزار لیٹر ذخیرہ شدہ ڈیزل بھی ضبط کر لیا گیا۔

دوسری جانب کسٹم انفورسمنٹ ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 20 کروڑ روپے مالیت کے غیر قانونی سگریٹ برآمد کیے، جبکہ سرگودھا میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ پیاز ضبط کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کسٹم انفورسمنٹ اسلام آباد نے سگریٹ اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث لگژری گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جارہی ہیں تاکہ غیر قانونی تجارت کا سدباب کیا جاسکے اور قومی معیشت کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

spot_imgspot_img