spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس: وزارتوں کی تقسیم پر بحث و تکرار

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزارتوں کی تقسیم پر بحث و تکرار ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی نے شکوہ کیا ہے کہ کئی اضلاع کو وزارتوں میں نظر انداز کیا گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وزارتوں کی تقسیم پر نظرثانی نہ کی گئی تو اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت چیف وہپ اکبر ایوب نے کی۔

اجلاس میں آج اڈیالہ جیل جانے سے متعلق لائحہ عمل بھی طے کیا گیا، ہر ایم پی اے کو 100، 100 کارکن اڈیالہ پہنچانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے ندیم افضل چن کا بڑا دعویٰ

واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے کل ملاقات کا دن ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے نے چھ ناموں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی ہے جس میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم، چنگیز خان، انتظار پنجوتھہ، علی زمان اور علی اعجاز بٹر کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

عمران خان کی بہنوں کا بھی کل اڈیالہ جیل آنے کا امکان ہے، بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل اڈیالہ جائے گی۔

spot_imgspot_img