کراچی (15 مئی 2026): منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کے دو سابق شوہروں اور دو بھائیوں کے ملک سے فرار ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر پولیس متحرک ہوگئی۔
انمول عرف پنکی کیس میں پی آئی این ایل میں ڈالے گئے ناموں کی تفصیل اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔ پولیس ملزمہ کے دو سابق شوہروں اور دو 2 بھائیوں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کیلیے متحرک ہے اور اس سلسلے میں پی آئی این ایل میں نام ڈالنے کی درخواست متعلقہ حکام کو ارسال کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: انمول پنکی نیٹ ورک کے رائیڈرز، کیریئرز اور ہینڈلرز کی تفصیلات سامنے آگئی
پولیس ذرائع کے مطابق ساؤتھ پولیس نے مطلوب افراد کے نام اور شناختی کارڈ سمیت دیگر تفصیلات پی آئی این ایل کو ارسال کیں جن میں انمول عرف پنکی کے دونوں سابق شوہروں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی سفارش ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سابق شوہر ناصر علی اور پولیس افسر اکرم تفتیش کیلیے مطلوب ہیں جبکہ پی آئی این ایل فہرست میں ملزمہ کے بھائی ناصر اور شوکت بخش کے نام بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ تحقیقاتی حکام نے چاروں افراد کے بیرون ملک فرار ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، چاروں افراد کے نام سفری پابندی فہرست میں شامل کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، تفتیشی حکام نے حساس اداروں کو بھی انمول عرف پنکی کیس کی تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے۔



