spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

فضلے سے توانائی کی پیداوار، اہم پیشرفت سامنے آگئی

اسلام آباد (14 مئی 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار سے متعلق ٹاسک فورس تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔

فضلے سے توانائی کی پیداوار سے متعلق ٹاسک فورس ویسٹ ٹو انرجی کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ اور نئی قومی پالیسی بنانے پر کام کرے گی جبکہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی اور روڈ میپ کے ساتھ قومی ویسٹ ٹو انرجی پالیسی مرتب کرے گی۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری اس ٹاسک فورس کے کنوینر جبکہ مصدق ملک، بلال اظہر کیانی اور متعلقہ سیکریٹریز اس کا حصہ ہوں گے۔

ٹاسک فورس میں نجی شعبے سے متعلقہ افراد کو بطور ممبران شامل کیا گیا ہے، یہ فضلے سے توانائی پیدا کرنے کے موجودہ فریم ورک کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا بجلی کی خریداری اور ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق بڑا اعلان

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں انہوں نے ملک بھر میں جدید اور پائیدار سالڈ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروانے کی ہدایت کی تھی۔

وزیر اعظم نے سالڈ ویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کیلیے جامع روڈ میپ تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سے توانائی پیدا کرنے کیلیے ٹاسک فورس بنانے کی ہدایت بھی کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ ٹاسک فورس جدید ٹیکنالوجی اور عالمی تجربات کی روشنی میں سفارشات دے گی، اس میں نجی شعبے اور عالمی شہرت یافتہ ماہرین کو شامل کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سالڈ ویسٹ سے توانائی پیدا ہونے سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بہتر نظام سے کاربن فٹ پرنٹ میں نمایاں کمی ممکن ہے، ماحول دوست اور قابل تجدید توانائی ذرائع کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

spot_imgspot_img