spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

خلیجی ملک کی عیدالاضحیٰ سے متعلق پیشگوئی

قطر کیلنڈر ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ پیر (18 مئی) کو ذی الحجہ 1447 ہجری کا آغاز ہونے کا امکان ہے اور فلکیاتی حسابات کے مطابق، عید الاضحیٰ بدھ (27 مئی) کو ہو سکتی ہے۔

ذی الحجہ اسلامی قمری تقویم کا بارہواں اور آخری مہینہ ہے اور اسلام کے مقدس ترین ادوار میں سے ایک ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس کے دوران مسلمان سالانہ حج کرتے ہیں، جبکہ عید الاضحی – “قربانی کا تہوار” – دنیا بھر کے مسلمان حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی رضامندی کی یاد میں مناتے ہیں۔

یواےای

متحدہ عرب امارات کے پبلک سیکٹر ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

متحدہ عرب امارات میں وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل نے یومِ عرفہ اور عید الاضحیٰ کے موقع پر پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

عید کا وقفہ پیر 25 مئی سے جمعہ 29 مئی تک جاری رہے گا جس کے بعد پیر یکم جون کو معمول کے اوقات کار دوبارہ شروع ہوں گے۔

بنگلادیش

بنگلہ دیشی حکومت نے عید الاضحیٰ پر 7 چھٹیوں کا اعلان کردیا ، جس کے تحت 25 سے 31 مئی تک تعطیلات ہوں گی۔

عید کی تعطیلات 25 مئی سے 31 مئی 2026 تک ہوں گی، چھٹیوں کے طویل سلسلے کے پیشِ نظر، ہفتہ 23 مئی کی ہفتہ وار چھٹی منسوخ کر دی گئی ہے، تاکہ دفتری امور متاثر نہ ہوں۔

سرکاری دفاتر 23 اور 24 مئی (ہفتہ اور اتوار) کو کھلے رہیں گے، جس کے بعد 25 مئی سے باقاعدہ چھٹیوں کا آغاز ہوگا۔

پاکستان

پاکستان میں ذوالحج 1447 ہجری کے چاند اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سپارکو کی پیش گوئی بھی سامنے آگئی۔

فلکیاتی حسابات کے تحت نیا چاند 17 مئی 2026 کو رات 1 بج کر 1 منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ اسی شام چاند کی عمر تقریباً 18 گھنٹے 30 منٹ ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جس کے باعث صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

سپارکو نے کہا ان فلکیاتی تخمینوں کی بنیاد پر یکم ذوالحج 18 مئی 2026 بروز پیر کو ہونے کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ 27 مئی 2026 کو منائی جا سکتی ہے۔

spot_imgspot_img