spot_img

ذات صلة

جمع

ممکنہ برطانوی وزیراعظم اسرائیل پر مزید دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں!

برطانیہ کے ممکنہ اگلے وزیر اعظم اینڈی برنہم کا...

فرانس کے کھلاڑیوں پر نامناسب تبصرہ امیتابھ بچن کے گلے پڑ گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران اداکار امیتابھ بچن...

ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کی گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیو وائرل

اداکار ہمایوں اشرف اور اداکارہ خدیجہ سلیم کی ماضی...

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا

مشہد میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نماز...

احسن خان کے والد انتقال کرگئے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار احسن خان کے والد...

انمول پنکی کی گرفتاری میں اہم موڑ، نیا انکشاف

لاہور : انمول پنکی کی گرفتاری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، خاتون منشیات اسمگلر کو ایک ہفتے قبل وفاقی حساس ادارے نے نواب ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ پنکی کو وفاقی حساس ادارے نے ڈیوائس لوکیٹر کی مدد سے ٹریس کرکے حراست میں لیا تھا۔

گرفتاری کے وقت ملزمہ انمول پنکی کے لاہور والے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی منشیات برآمد ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی نے پنجاب پولیس کے سابق انسپکٹر سے دوسری شادی کر رکھی تھی، ملزمہ پنکی نے ایک گھر کرائے پر لے رکھا تھا اور اسی گھر میں خود منشیات تیار کرتی تھی۔

لاہور پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملزمہ انمول پنکی کا منشیات کی سپلائی کا پورا نیٹ ورک کراچی میں کام کرتا تھا۔ منشیات فروش گینگ میں پولیس اہلکار، خواتین اور مسافر کوچوں کے ڈرائیور بھی شامل تھے۔

 

انمول پنکی کا پورا نیٹ ورک بے نقاب، کون کون ملوث تھا؟ مزید انکشافات سامنے آگئے

spot_imgspot_img