ملیالم سپر اسٹار موہن لال کی فلم درشیم 3 کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق متعدد التوا کے بعد اب درشیم 3 رواں ماہ کے آخر 21 مئی 2026 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں موہن لال نے جارج کٹی کا کردار نبھایا ہے۔
ٹریلر میں جارج کٹی کے قتل کی تفتیش کو آگے بڑھایا ہے جبکہ مینا، انسیبا حسن اور ایستھر انیل بھی اس سیریز میں اپنے کرداروں کو دوبارہ پیش کریں گے۔
اگرچہ جارج کٹی گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہوگیا ہے لیکن وہ اپنے خاندان سمیت ہر کسی کے شکوک کے دائرے میں رہتا ہے۔
ٹریلر ان دیکھی جدوجہد کی طرف اشارہ کرتا ہے جن کا سامنا جارج کٹی کو قانون سے بالاتر رہنے کی کوشش کے دوران ہوا۔ اس نے کچھ سچائیاں اپنے گھر والوں سے چھپائی ہیں جو جلد منظر عام پر آ سکتی ہیں۔
جیتو جوزف کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی تیسری فلم میں صدیق، آشا شرتھ اور مرلی گوپی بھی ہیں، درشیم 3 کی موسیقی انیل جانسن نے ترتیب دی ہے جس میں ونائک وی ایس ایڈیٹر اور ستیش کروپ سینماٹوگرافر ہیں۔
درشیم 2013 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس وقت سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ملیالم فلم کا درجہ حاصل کرتے ہوئے تیزی سے فیورٹ بن گئی تھی۔
اسے کنڑ، تیلگو، تامل، ہندی، سنہالا اور چینی سمیت کئی زبانوں میں بنایا گیا ہے۔



