spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

مٹی کا تیل سستا، پیٹرول لیوی میں مزید اضافہ

اسلام آباد : حکومت نے پیٹرول و ڈیزل کی قیمت میں اضافے بعد مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے ہوگئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت318 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پرلیوی بڑھا دی، پیٹرول پر لیوی 13روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی شرح 117روپے41پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی 13روپے 91 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی، ڈیزل پرلیوی کی شرح 42روپے 60پیسےفی لیٹرکر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے اعلان کیا تھا۔ جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا

spot_imgspot_img