spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

سیلینا جیٹلی بیٹے کی قبر پر جذباتی ہوگئیں، طلاق کے کیس کی مشکلات بھی بتادیں

بھارتی اداکارہ اور ماڈل سیلینا جیٹلی بیٹے کی قبر پر جذبات ہوگئیں اور طلاق کے  کیس کی مشکلات بھی بیان کردیں۔

بھارتی اداکارہ اور ماڈل سیلینا جیٹلی نے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بیٹے کی قبر پر موجود ہیں، انہوں نے بچوں سے علیحدگی کے کرب سے گزرنے والی ایک ماں کے طور پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے پاس اس تکلیف دہ ویڈیو کو شیئر کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا تاکہ دنیا کو بطور ماں اپنا صدمہ دکھا سکوں۔

سیلینا جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ کئی ہفتے آسٹریا میں عدالتی سماعتوں کے بہت مشکل رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Celina Jaitly (@celinajaitlyofficial)

انہوں نے بتایا کہ قانونی کارروائی کے باوجود وہ اپنے تمام بچوں سے نہیں مل سکیں، صرف اپنے اس بیٹے سے ملنے کا موقع ملا جو پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ میں نے شوہر کے کیریئر کو سہارا دینے کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا اور خاندانی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئے بچوں کی پرورش پر توجہ مرکوز رکھی، اپنا ملک، والدین، کام چھوڑا اور بھارت سے دبئی، سنگاپور، آسٹریا سمیت مختلف ممالک منتقل ہوتی رہی۔

یہ پڑھیں: ’’لڑتی رہوں گی‘ سلینا جیٹلی نے طلاق کی افواہوں کے درمیان جذباتی پوسٹ شیئر کردی

سیلینا جیٹلی نے دعویٰ کیا کہ کسٹڈی کے عدالتی احکامات کے باوجود بچوں سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ سیلینا جیٹلی اور پیٹرہاگ نے 2010 میں شادی کی تھی، مارچ 2012 میں ان کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی اور پانچ سال بعد انہوں نے دوبارہ جڑواں بیٹوں کو جنم دیا جن میں سے ایک دل کی بیماری کی وجہ سے انتقال کرگیا تھا۔

spot_imgspot_img