spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 206 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز کی جانب سے دیے گئے 344 رنز کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز کی ٹیم 39 اوورز میں 137 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گل فیروز کو کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

زمبابوے کی کیلس 32 رنز بنا کر نمایاں رہیں، بی لو بیزا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان ویمنز کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مومنہ ریاست، رامین شمیم، سید عروب شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان ویمنز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز اسکور کیے تھے، قومی ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم میں ون ڈے کا سب سے بڑا ٹوٹل بنایا۔

پاکستان لگاتار چار میچوں میں 300 سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری ٹیم بھی بن گئی۔

صدف شمس اور گل فیروزہ نے سنچریاں اسکور کیں، صدف شمس نے لگاتار چوتھے میچ میں ففٹی پلس اسکور کیا، سدرہ امین 59، عالیہ ریاض 27، فاطمہ ثنا 25 اور عائشہ ظفر نے 18 رنز بنائے۔

زمبابوے ویمنز کی جانب سے کرسٹین، اولینڈر، مابھیرو اور سیبانڈا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

spot_imgspot_img