spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

لاہور میں ہنی ٹریپ کی وارداتیں، 4 رکنی گروہ خواتین سمیت گرفتار

لاہور : ماڈل ٹاؤن میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے، جس میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

اے آر وائی نیوز لاہور کی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاؤن تھانے کی حدود کاہنہ میں ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے ایک منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جو ملاقات کے بہانے شہریوں کو جال میں پھنسا کر انہیں بلیک میل کرکے بھاری رقوم نقد یا آن لائن وصول کرتے تھے۔

پولیس کے مطابق یہ گروہ پہلے سادہ لوح افراد سے رابطہ قائم کرتا، بعد ازاں خواتین کے ذریعے انہیں ملاقات کے لیے بلایا جاتا۔ موقع پر خفیہ طور پر ویڈیوز بنائی جاتیں اور پھر انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر بھاری رقوم طلب کی جاتیں۔

گرفتار ملزمان میں دو خواتین (سمیرا اور نورین) سمیت ذیشان اور مدثر بھی شامل ہیں۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزمان مختلف نجی اور جعلی اکاؤنٹس استعمال کرتے تھے تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پہنچ سے بچ سکیں۔ تاہم پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اس نیٹ ورک کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات پہلے دور دراز اور کم تعلیم یافتہ علاقوں تک محدود تھے، تاہم اب یہ جرائم بڑے شہروں تک پھیل چکے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کے علاقے پیر محل میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شہری سے لاکھوں روپے طلب کیے گئے، تاہم اس نے محدود رقم دے کر جان چھڑائی تھی۔

spot_imgspot_img