قومی ٹیم کے اسپنر عثمان طارق نے انگلش کاؤنٹی ٹیم واروکشائر سے معاہدہ کرلیا۔
پاکستان کے اسپنر عثمان طارق 2026 کے وٹالٹی بلاسٹ میں کاؤنٹی ٹیم واروکشائر کی نمائندگی کریں گے۔
واروکشائر کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق عثمان طارق بطور غیر ملکی کھلاڑی ’واروکشائر بیئرز‘ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
اس موقع پر اسپنر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واروکشائر کا حصہ بننے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔
Worth the wait
Full Story on Usman Tariq joining the Bears
https://t.co/qWY3J10nYQ
#YouBears pic.twitter.com/MWJdf3wioc
— Bears (@WarwickshireCCC) May 5, 2026
واروکشائر ٹیم وٹالٹی بلاسٹ میں اپنا پہلا میچ 22 مئی کو کھیلے گی، جہاں قومی اسپنر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
علاوہ ازیں وٹالٹی بلاسٹ کے اختتام کے بعد اسپنر برمنگھم فینکس کی جانب سے دی ہنڈرڈ میں بھی شرکت کریں گے، جو ان کے کیریئر کے لیے ایک اہم پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ عثمان طارق نے پی ایس ایل 11 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی۔




