spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے‘

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹادیں گے۔

فاکس نیوز سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے بحری جہازوں کی مدد کر رہے ہیں اور اگر ایران نے امریکی جہازوں پر حملہ کیا تو اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران امن مذاکرات کیلئے بہت زیادہ نرم ہو چکا ہے خطے میں امریکی فوج کی موجودگی برقرار رہےگی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا ک ہمارے پاس  بہترین اسلحہ گولہ بارود  موجود ہے امریکا کے پاس بہترین جنگی آلات اور سازوسامان ہے امریکا کے دنیا بھر میں فوجی اڈے موجود ہیں جو امریکی فوجی اڈے جدید ترین آلات حرب سے لیس ہیں ضرورت پڑنے پر ہم اپنے تمام جدید ہتھیار استعمال کریں گے۔

آگ

آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

بین الاقوامی میڈیا نے آبنائے ہرمز میں جنوبی کوریا کے بحری جہاز کے بارے میں مزید معلومات فراہم کی ہیں۔

جنوبی کوریا کے جہاز HMM کے ترجمان نے خبر ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ بلک کیریئر کے انجن روم میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے اور اس کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

جنوبی کوریا کی وزارت خارجہ نے بھی بحری جہاز میں دھماکے اور آگ لگنے کی اطلاع دی، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جہاز میں 24 رکنیہ عملہ سوار ہیں جس میں 18 غیر ملکی شہری اور چھ جنوبی کوریائی شہری ہیں۔

میزائل حملہ

ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔

نقشہ

ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔

spot_imgspot_img