spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

‘میں نے دو دن سے کچھ نہیں کھایا’ اے آر وائی پروگرام میں دلچسپ مزاحیہ صورتحال

کراچی : اے آر وائی نیوز کی پی ایس ایل ٹرانسمیشن پروگرام کے دوران مزاحیہ اور ہلکے پھلکے جملوں نے محفل کو گرما دیا، مہمانوں کی گفتگو سنجیدگی سے شروع ہوکر قہقہوں اور دلچسپ جملوں تک جا پہنچی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی معروف شاعر عمیر نجمی تھے جنہوں نے اپنے شہرہ آفاق اشعار سنا کر حاضرین و ناظرین کے دل جیت لیے۔

پروگرام کے آغاز میں ایک ڈمی شاعر نے مزاحیہ انداز میں ایک شعر سنایا کہ میں نے دو دن سے کچھ نہیں کھایا۔۔ ساڑھے گیارہ ہوگئے ٹرمپ ابھی تک کیوں نہیں آیا؟ ۔ ۔ جس سے محفل کشت زعفران ہوگئی۔

اسی طرح کے دیگر جملوں اور اشعار نے نہ صرف شرکاء کو محظوظ کیا بلکہ محفل میں ہنسی کا طوفان بھی برپا کر دیا۔

اس موقع پر شاعر عمیر نجمی نے رومانوی اور قدرے سنجیدہ شعر سنایا کہ ’نقاب اُڑا تو مجھے سرخ لب دکھائی دیے۔۔ وہ دو دیے جو ہوا کے سبب دکھائی دیے‘ جس پر موجود شرکاء نے دل کھول کر داد دی۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء کے درمیان ہلکی پھلکی مزاحیہ نوک جھونک بھی دیکھنے میں آئی، تاہم مجموعی طور پر محفل خوشگوار رہی اور حاضرین نے بھرپور لطف اٹھایا۔

spot_imgspot_img