spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پی ایس ایل ٹرافی جیتنا پشاور زلمی کیلیے بڑا اعزاز ہے، کپتان بابر اعظم

لاہور : پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پشاورزلمی اور میرے لیے پی ایس ایل ٹرافی جیتنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں نے تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کیا، کوئی بھی چیز اسی وقت ملتی ہے جب اللہ نے مقدر میں لکھی ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے محنت کی اور اپنی غلطیوں پر قابو پایا، مشکل وقت میں قریبی دوستوں، فیملی اور کوچز نے بہت سپورٹ کیا، فارم واپس آنے کی خوشی ہے، کوشش کروں گا تسلسل برقرار رکھوں۔

بابر اعظم نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ مدمقابل ٹیم کو دیکھ کر حکمت عملی بنائیں، مشکل دور میں جب بھی ظہیرعباس سے ملاقات ہوئی انہوں نے سپورٹ کیا، گراؤنڈ اسٹاف کو کریڈٹ دینا چاہیے جنہوں نے بہت اچھی پچز تیار کیں۔

والدین کے ساتھ ساتھ مداحوں نے بھی ہمیشہ سپورٹ کیا ہے، آج بطور ٹیم یہی سوچا تھا ہم نے اپنے پلان پر رہنا ہے اورکامیابی حاصل کی، شروع میں 4 وکٹیں گرنے کے بعد تھوڑا سا دباؤ آگیا تھا۔

ایرن ہارڈی اورعبدالصمد نےبڑی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرکے ہمیں کامیابی دلائی، صبح 9بجے بنگلا دیش کی فلائٹ ہے اس لیے فتح کی خوشی منانے کا وقت کم ہے۔

ٹرافی کے ساتھ پشاور جانے کے حوالے سے بات کریں گے، بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں خود کو کنڈیشنز میں ایڈجسٹ کروں، اس پی ایس ایل میں طے کیا تھا کہ میں اپنا نیچرل کھیل کھیلنا ہے۔

تمام کوچز نے مجھے فری ہینڈ دیا اور اس پر عمل کیا اور کامیابی حاصل کی، کھلاڑی کو تینوں فارمیٹس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

پشاور زلمی دوسری بار پی ایس ایل کی چیمپئن بن گئی

spot_imgspot_img