spot_img

ذات صلة

جمع

شارع فیصل پر کار اور موٹر سائیکل کے لیے نئی اسپیڈ لمٹ مقرر

کراچی (02 مئی 2026): کراچی میں ٹریفک کی روانی...

انٹرن شپ کے خواہشمند طلبہ کیلئے سنہری موقع

لاہور : محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے طلبہ...

بچوں کا ب فارم بنوانا نہایت آسان

لاہور : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے...

بچوں کا ب فارم بنوانا نہایت آسان

لاہور : چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (سی آر سی) جسے بچوں کا ب فارم بھی کہا جاتا ہے، یہ نادرا کے ریکارڈ میں 18 سال سے کم عمر ہر بچے کے اندراج کے لیے ایک ضروری دستاویز ہے۔

نادرا نے والدین کے لیے اپنے بچوں کے لیے ب فارم کے حصول کو آسان بنانے کے لیے اس عمل کو آسان بنا دیا ہے۔

شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر تمام ای خدمت مراکز پر نادرا ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ) کے حصول کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس سہولت کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی نادرا رجسٹریشن بغیر کسی پیچیدہ مرحلے یا اضافی دشواری کے نہایت آسان، تیز اور محفوظ طریقے سے کروا سکتے ہیں۔

بچوں کا ب فارم (چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، سی آر سی) نادرا کے قریبی سینٹر جا کر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بنوایا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے پیدائش کا سرٹیفکیٹ، والدین کے شناختی کارڈز، اور فارم کی فیس (تقریباً 50 روپے) درکار ہوتی ہے۔ 10 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور 10 سے 18 سال کے لیے بائیو میٹرک (فنگر پرنٹس/آنکھیں) لازمی ہیں۔

ای خمت مراکز کے اوقاتِ کار: صبح 9 بجے تا شام 5 بجے تک ہیں جبکہ مزید معلومات کیلیے اس کی ویب سائٹ https://ekhidmat.punjab.gov.pk/ اور ہیلپ لائن 1317 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ والدین کو ایک سال سے زیادہ عمر کے بچوں کا ب فارم حاصل کرنے کے لیے نادرا کے دفاتر میں جانا پڑتا ہے۔

نادرا ای سہولت مراکز پر دیگر حکومتی اداروں کی کون کون سے خدمات حاصل ہیں؟

spot_imgspot_img