جولائی تا اپریل 10ماہ میں ایف بی آر کو 649 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ایف بی آر کی خالص ٹیکس کلیکشن 10 ہزار 261 ارب روپے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران 499 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے جب کہ انکم ٹیکس مد میں 5 ہزار 83 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔ سیلز ٹیکس کی مد میں 3 ہزار 425 ارب روپے کی آمدن ہوئی۔
فیڈرل ایکسائزڈیوٹی مد میں 672 ارب روپے کی آمدن ریکارڈ ہوئی جب کہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 1 ہزار 79 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔
اپریل 2026کے دوران خالص ٹیکس آمدن 956 ارب روپے سے زائد ہوئی اور انکم ٹیکس آمدن 446 ارب روپے رہی ہے۔ اپریل میں سیلز ٹیکس مد میں 320 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 125 ارب روپے اکٹھی ہوئی۔
فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں ایف بی آر آمدن ساڑھے 64 ارب روپے رہی اور رواں مالی سال ریونیو کلیکشن میں مجموعی گروتھ 10 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے، گزشتہ مالی سال ریونیو کلیکشن میں مجموعی گروتھ 13 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔



