spot_img

ذات صلة

جمع

وزیر اعظم اور ایرانی صدر میں طویل ٹیلیفونک رابطہ، اہم معاملات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (25 اپریل 2026): وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان مین طویل ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

پرائم منسٹر آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم اور ایرانی صدر کے درمیان 50 منٹ تک گفتگو ہوئی، شہباز شریف اور مسعود پزشکیان کے درمیان خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ امن و استحکام کے فروغ کیلیے جاری کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

بیان کے مطابق وزیر اعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کے اعلیٰ سطح وفد کی شرکت کو سراہا، وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد کی آمد اور اہم ملاقاتوں کا خیر مقدم کیا اور ایرانی صدر کو عالمی رہنماؤں سے ہونے والے سفارتی رابطوں سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا

شہباز شریف نے کہا کہ مختلف رہنماؤں سے رابطوں کا مقصد خطے میں پائیدار امن کیلیے اتفاق رائے پیدا کرنا ہے، مختلف رہنماؤں سے رابطوں نے سفارتکاری کی حمایت میں اتفاق رائے پیدا کرنے میں مدد دی۔

انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ تہران میں ایرانی قیادت سے بات چیت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور سلامتی کیلیے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر نے وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کیلیے نیک تمناؤں کا پیغام کیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں اور قریبی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

spot_imgspot_img