spot_img

ذات صلة

جمع

علی رضا نے خوشحال اور رمشا خان کی شادی میں شرکت کے سوال پر کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا نے خوشحال...

’میرے پاس بہت وقت ہے لیکن ایران کے پاس وقت ختم ہو رہا ہے‘

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے ایران اور امریکی میڈیا...

صبا حمید کا والدین کو بچوں سے متعلق اہم مشورہ

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے والدین...

کراچی میں ڈیجیٹل کرنسی کی ڈکیتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کراچی میں ڈیجیٹل کرنسی کی ڈکیتی کا ایک اور...

نادیہ جمیل کی عمر کتنی ہے؟ اداکارہ نے بتا دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی...

علی رضا نے خوشحال اور رمشا خان کی شادی میں شرکت کے سوال پر کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی رضا نے خوشحال خان اور رمشا خان شادی کی شادی میں شرکت کے سوال کا جواب دے دیا۔

حالیہ انٹرویو میں میزبان نے علی رضا سے سوال کیا کہ آپ کے دوست خوشحال خان کی شادی ہوگئی، آپ کو دعوت نامہ ملا، آپ کو علم تھا کیونکہ اور تو کسی کو نہیں پتا چلا؟ لیکن بہت خوشی کی بات ہے۔

جواب میں علی رضا نے کہا کہ میں خوشحال اور رمشا کی شادی پر خوش ہوں، مجھے دعوت نامہ ملا تھا لیکن میں شوٹنگ پر تھا تو شرکت نہیں کرسکا۔

واضح رہے علی رضا ان دنوں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مرزا کی ہیر‘ میں مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ حنا آفریدی موجود ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اسما عباس، زاہد احمد، نیئر اعجاز ودیگر شامل ہیں۔

یہ پڑھیں: خوشحال اور رمشا خان نے شادی شادی کی تصاویر شیئر کردیں

یاد رہے کہ چند روز قبل اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’بسم اللہ، پورے دل کے ساتھ ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم شادی شدہ ہیں الحمدللہ۔‘

انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم ایک ساتھ اس نئے باب میں قدم رکھنے پر شکر گزار ہیں۔‘

خوشحال خان نے کہا تھا کہ ’ہر اس شخص کا شکریہ جس نے ہمارا ساتھ دیا، ہم اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔‘

spot_imgspot_img