شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا حمید نے والدین کو بچوں سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔
صبا حمید پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 80 کی دہائی میں بہت چھوٹی عمر میں کیا تھا۔
اداکارہ نے مقبول ڈراموں سمیت فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
صبا حمید کے دو بچے بیٹے فارس شفیع اور بیٹی میشا فیع بھی مشہور اور کامیاب فنکار ہیں۔
یہ پڑھیں: شبیر جان اور صبا حمید کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی اور اس دوران کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کو مادری زبان سکھانی چاہیے جیسے پنجابی بچوں کو پنجابی بولنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد اگرچہ مشہور صحافی تھے لیکن وہ میرے ساتھ پنجابی میں بات کرتے تھے اور اسی لیے میں روانی سے پنجابی بول سکتی ہوں۔
صبا حمید نے کہا کہ اسی طرح اگر آپ کی مادری زبان پشتو یا بلوچی ہے تو آپ کے بچوں کو اسے بولنا چاہیے۔ متعدد زبانیں بولنے سے آپ کا دماغ کھل جاتا ہے۔



