spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

پاکستان آکر کافی خوش ہوں یہاں بہت ٹیلنٹ ہے، اسٹیو اسمتھ

پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے آسٹریلوی کھلاڑی اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان آکر کافی خوش ہوں یہاں پر کرکٹ کا بہت ٹیلنٹ ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ایک اچھا ایونٹ ثابت ہورہا ہے، ملتان سلطانز اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے ہمارا مقصد ٹاپ ٹو میں جگہ بنانا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل کے بہت سے کھلاڑیوں نے مجھے متاثر کیا ہے، افسوس ہے کہ شائقین ہمیں دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

یہ پڑھیں: راولپنڈیز کو لگاتار 8ویں میچ میں بھی شکست، ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے ہرا دیا

انہوں نے کہا کہ کراچی کی وکٹ پر جان لگا کر ہٹ کرنا پڑ رہی تھی، ردھم میں آنے میں وقت لگا۔

اسٹیو اسمتھ نے مزید کہا کہ ہر ٹیم کوالٹی پرفارمنس دکھانے کی کوشش میں ہے، مجھ سے کوئی ٹپس مانگتا ہے تو خوشی سے اس کی مدد کرتا ہوں، میرے دروازے سیکھنے والوں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے کراچی میں کھیلے گئے میچ میں راولپنڈیز کو لگاتار 8ویں شکست سے دوچار کیا ہے، راولپنڈیز پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

spot_imgspot_img