spot_img

ذات صلة

جمع

کیا آج اسلام آباد ہائیکورٹ کھلی رہے گی؟

اسلام آباد (21 اپریل 2026): اسلام آباد ہائیکورٹ کھلی...

کراچی : مسلح افراد نے سڑک پربیوی کے سامنے ڈاکٹر کو قتل کردیا

کراچی : شارع فیصل میٹرو پول کے قریب فائرنگ...

موٹاپا اور ذیابیطس کی بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ حیران کن انکشافات

کراچی : پاکستان میں موٹاپا اور ذیابیطس کے امراض...

اے ٹی ایم کی لین دین سے متعلق نئے قواعد نافذ

 ریزرو بینک آف انڈیا نے اے ٹی ایم لین دین سے متعلق نئے قواعد نافذ کردیے ہیں ان میں مفت لین دین کی حد، کیش ڈپازٹ اور اضافی چارجز شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آر بی آئی کے نئے اے ٹی ایم اصول میں اے ٹی ایم لین دین، نقد رقم کی حد اور بینک چارجز سے متعلق قواعد کو واضح کئے ہیں، مفت اے ٹی ایم لین دین (میٹرو شہروں میں) صارفین کو تین مفت اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی سہولت ملتی ہے اس میں نقد رقم نکالنا اور بیلنس چیک دونوں شامل ہیں۔

مفت اے ٹی ایم لین دین (غیر میٹرو شہروں کے صارفین کو پانچ مفت لین دین کی سہولت دی جاتی ہے۔

مفت کی حد کے بعد کیا ہوگا؟: اگر آپ مقررہ حد سے زیادہ لین دین کرتے ہیں تو بینک فیس وصول کرے گا، زیادہ سے زیادہ 32 روپے پلس جی ایس ٹی  ​​فی لین دین، کچھ نان فنانشل (جیسے بیلنس چیک) کے لیے 11 روپے وصول کرتے ہیں۔

یہ پڑھیں: اے ٹی ایم میں پیسے پھنس جائیں تو کیا کریں؟

بینکوں کے چارجز: پی این بی: 23 روپے (مالی)،  11 روپے (غیر مالیاتی)، ایچ ڈی ایف سی : 23 روپے کا فلیٹ چارج اور ایس بی آئی کی پرانی شرحیں ابھی لاگو ہیں۔

کیش ڈپازٹ اور نکالنا: عام طور پر کیش ڈپازٹ (کیش ری سائیکلر مشینیں) پر کوئی چارج نہیں ہوتا ہے حد سے زیادہ رقم نکالنے پر بینک کے مطابق چارجز لگائے جاتے ہیں۔

نقد لین دین کی سالانہ حد: ایک سال میں20  لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کی نقد رقم جمع کروانے / نکالنے کے لیے پین اور آدھار فراہم کرنا لازمی ہے یہ اصول کالے دھن کو روکنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

اپنے ہی بینک کا اے ٹی ایم استعمال کریں، بیلنس چیک، اسٹیٹمنٹ کے لیے نیٹ بینکنگ / موبائل بینکنگ کا استعمال کریں۔

spot_imgspot_img