شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے زوہا وسیم کے گانے ’مجبور‘ کے ایک بول پر سوال اٹھا دیا۔
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے زوہا وسیم کے وائرل ہونے والے گانے مجبور کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ایک مخصوص لائن میں مسئلہ ہے۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے میری فیڈ پر ایک گانا مسلسل دکھائی دے رہا ہے، گانے سے کوئی نفرت نہیں مجھے حقیقت میں یہ پسند ہے، مجھے میلوڈی پسند ہے لیکن یہ ایک لائن ہے ’آپ کا ہی کہنا بنتا ہے کہ دو ناں‘… یہ بنیادی طور پر آپ کو حوصلہ دیتی ہے کہ کسی کو ان کے دل سے کچھ کہنے پر مجبور کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ کوئی ایسا کیوں چاہے گا؟ اگر وہ شخص یہ صرف اس لیے کہتا ہے کہ تم نے اسے کہا تھا تو یہ اس کے دل سے نہیں نکلتا اور بعد میں تم ہی وہ ہو جس کو تکلیف پہنچتی ہے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ اب اس ویڈیو کو لے کر مجھ پر تنقید کرنے لگ جانا پھر خود ہی کہنے لگیں کہ میں نے یہ ویڈیو شیئر ہی کیوں ہے۔
واضح رہے کہ مجبور گانا گلوکار شہریار ریحان اور زوہا وسیم کا مشترکہ ٹریک ہے جو 11 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوا اور اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔



