spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

اریکا حق میری دوست ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں، عاشر وجاہت

اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کا کہنا ہے کہ اریکا حق میری دوست ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

اداکار عاشر وجاہت (سبک) اور اریکا حق (دنین) اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جس کی مرکزی کاسٹ میں عماد عرفانی اور صنم سعید شامل ہیں۔

کفیل میں نورے ذیشان اور ہانیہ احمد بھی اہم کردار میں موجود ہیں۔

تاہم عاشر وجاہت نے حالیہ انٹرویو میں اریکا حق کے ساتھ اپنے تعلقات اور شپنگ کلچر کے بارے میں بات کی ہے۔

یہ پڑھیں: اسٹارز کو چاہیے ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر نہ لائیں، عاشر وجاہت

اداکار نے کہا کہ مجھے شائقین کی طرف سے یہ شپنگ کلچر بہت پسند ہے، مجھے یہ پسند ہے کہ لوگ ہر بار ٹی وی پر دو افراد کو دیکھنے کے بعد ایک ساتھ جوڑ دیتے ہیں یہ صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ ہر اداکار کے ساتھ ہے۔

عاشر نے کہا کہ ایسا ہی ہے جب لوگ فرینڈز کو دیکھتے تھے تو وہ چاہتے تکہ راس اور ریچل حقیقی زندگی میں ایک ساتھ رہیں، میں بہت خوش ہوں کیونکہ بہت سے پاکستانیوں کے ساتھ کام کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے معاملے میں بالکل ایسا نہیں ہے، اریکا حق اور میں اچھے دوست ہیں اور رشتے میں ہونے جیسا کچھ بھی نہیں ہے لہٰذا اسے رہنے ہی دیں۔

spot_imgspot_img