شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کا کہنا ہے کہ میں پشاور زلمی کو بابر اعظم کی وجہ سے سپورٹ کررہی ہوں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حرا خان نے کہا کہ میں بابر اعظم کی مداح ہوں اور پشاور زلمی کو ان ہی کی وجہ سے سپورٹ کررہی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں انسٹاگرام پر ان کے ورک آؤٹ کی ویڈیو دیکھتی ہوں، وہ کہتے ہیں میں اپنی ٹیم کے لیے ورک آؤٹ اور محنت کررہا ہوں۔
حرا خان نے کہا کہ بابر اعظم کا کم بیک ہوگیا ہے اور انہیں اب انٹرنیشنل لیول پر بھی باقی ٹیم خاص طور پر بھارت کو دھو دینا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہیں قومی ٹیم کی کپتانی بھی ملنی چاہیے۔
یہ پڑھیں: میری اور دوستوں کی چیخ و پکار سے ڈکیت بھاگ گیا، حرا خان
انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی ڈائی ہارٹ فین ہوں جب پاکستان کے میچ ہوتے تھے تو گرین شرٹس کی جرسی پہنتی تھی لیکن ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں ہوئی تو میں روتی تھی پھر شوہر نے کہا کہ تم میچ دیکھنا ہی چھوڑ دو۔
حرا خان نے کہا کہ اگر فائنل میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا فائنل ہو تو میری حمایت کراچی کنگز کے ساتھ ہوگی ویسے ہوں میں لاہور کی اور میں نے ان کا نام ہی نہیں لیا گھر جاکر ڈانٹ پڑے گی۔
ایک سیگمنٹ میں اداکارہ نے کہا کہ میرے شوہر اتنے چپ نہیں ہیں جتنے نظر آرہے ہیں، میں غصہ زیادہ کرتی ہوں تو شوہر پھول لے کر آتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں رہنا ایسے ہی ہے جیسے کوئلے پر چلنا ہے، کود کر اور ڈوب کر جانا ہے، میرا موبائل تقریباً چھین گیا تھا لیکن بچت ہوگئی۔



