spot_img

ذات صلة

جمع

کیا ’جامی، زیبا‘ کی زندگی میں واپس آئے گا؟ نورے ذیشان نے بتا دیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کفیل‘ کی اداکارہ نورے ذیشان نے جامی کے کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

’کفیل‘ کی اداکارہ نورے ذیشان اور ہانیہ احمد نے پروگرام ’بز‘ میں شرکت کی اور اس دوران میزبان حسن چوہدری کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے کہا کہ بیٹی ہمیشہ باپ کے لیے نرم رویہ رکھتی ہے اور باپ کو ان حالات میں دیکھ کر بیٹے کے بہ نسبت بیٹی کو بہت فرق پڑا ہے اور والدہ سے اس بارے میں گفتگو کرتی ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ اب شادی جو چل رہی ہے اس میں ایسا لگ رہا ہے کہ جامی زیبا کی زندگی میں واپس آگیا ہے اور لوگ تو کہیں رہے ہیں کہ اگر ایسا ہوا تو ہم تو ڈرامہ دیکھنا ہی چھوڑ دیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

جواب میں ہانیہ احمد نے بس اتنا کہا کہ آپ دیکھتے رہیے، نورے ذیشان نے بھی کچھ نہیں کہا۔

یہ پڑھیں: ’کفیل‘، سبوک کی ذمہ داری کے احساس نے مداحوں کے دل جیت لیے

حسن چوہدری نے کہا کہ میں بتا دیتا ہوں کہ مجھے نہیں لگتا کہ زیبا کی زندگی میں جامی واپس آئے گا، کفیل کا مطلب بھی میرے خیال میں یہی ہے۔

کفیل کے بعد کیریئر گراف میں تبدیلی سے متعلق ہانیہ احمد نے کہا کہ مجھ سے جو بھی رابطہ کررہا ہے وہ اب اچھے کردار آفر کررہا ہے اور میرے پاس اب بہت آپشن ہیں۔

نورے نے کہا کہ کافی تبدیلی آئی ہے، پرورش، کفیل کے بعد انڈسٹری میں تبدیلی آئی ہے، ساس بہو سے ہٹ کر الگ کہانیاں بھی بنائی جارہی ہیں، جو مسائل نارملائز ہیں جنہیں نہیں کرنا چاہیے وہ دکھایا جارہا ہے۔

spot_imgspot_img