کراچی (04 اپریل 2026): پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل11) میں حیدرآباد کنگز مین نے لگا تار دوسری کامیابی حاصل کرلی۔ یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔
رپورٹ کے مطابق حیدرآباد کنگز مین نے154رنز کا ہدف 11 گیند پہلے حاصل کرلیا، کپتان مارنس لبوشین53گیندوں پر61رنز بنا کر نمایاں رہے۔
صائم ایوب نے 35 اور معاذ صداقت نے 30 رنز کی اننگز کھیلی، گلین میکسویل نے 9 گیندوں پر جارحانہ 21 رنز بنائے۔
کرس گرین اور فہیم اشرف2،2وکٹیں حاصل کرسکے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے کھیل کر9وکٹوں پر 153 رنز بنا سکی تھی۔۔
ڈیوون کونوے کے 45 اور مارک چیپ مین کے 42 رنز رائیگاں گئے، ڈیبیوٹنٹ آصف محمود نے 4 جبکہ محمدعلی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں پی ایس ایل 11 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف دیا تھا۔
حیدرآباد کنگزمین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگزمین کے کپتان نے ٹاس جیتا اور اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے کھیل کر 9وکٹوں پر 153رنز بنائے۔ تجربہ کار ڈیون کونوے 45 اور مارک چیپ مین 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سمیر منہاس نے 22 اور محمد فائق نے 18 رنز بنائے۔ حیدرآباد کی جانب سے آصف محمود نے 4اور محمد علی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔



