spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

’میرا منگیتر آپ کا دیوانہ ہے‘: لڑکی نے سونم باجوہ کی وجہ سے منگنی توڑ دی

(12 اپریل 2026): بھارت کی پنجابی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ سونم باجوہ ایک جوڑے میں علیحدگی کی وجہ بن گئیں۔

انڈین میڈیا کے مطابق سونم باجوہ نے ایک دلچسپ قصہ سنایا کہ کیسے ایک لڑکی کو اپنی منگنی ختم کرنی پڑی کیونکہ اس کا منگیتر اداکارہ کو پسند کرتا تھا۔

سونم باجوہ نے ایمیزون ایم ایکس پلیئر کے شو میں شرکت کے دوران قصّہ سنایا کہ ایک لڑکی میرے پاس آئی اور پوچھا کہ کیا آپ سونم باجوہ ہیں؟ جب میں نے ہاں کہا تو اس نے بتایا کہ آپ کی وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی ہے، میں یہ سن کر حیران رہ گئی اور مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں افسوس کا اظہار کروں یا کیا کہوں، مگر پھر اس لڑکی نے بتایا کہ وہ اب بہت خوش ہے اور اس کی کسی اور سے منگنی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اروشی روٹیلا کے بعد سونم باجوہ بھی نسیم شاہ کی مداح ہوگئیں

اداکارہ نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکی نے بتایا کہ اس کا سابقہ منگیتر میرا بہت بڑا دیوانہ ہے اور وہ چاہتا تھا کہ یہ لڑکی بالکل میری طرح دکھے، اس لڑکی کیلیے یہ سب برداشت کرنا مشکل ہوگیا تھا اس لیے اس نے رشتہ ختم کر دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

واضح رہے کہ سونم باجوہ نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور 2012 میں فیمینا مس انڈیا میں شرکت کے بعد شہرت حاصل کی۔ انہوں نے 2012 میں اپنی پہلی پنجابی فلم ’بیسٹ آف لک‘ سے آغاز کیا جبکہ فلم ’پنجاب 1984‘ سے پہچان بنائی۔

پنجابی فلموں کے ساتھ ساتھ انہوں نے ہندی فلموں اور تمل و تیلگو فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ حال ہی میں وہ فلم ’ہاؤس فل 5‘ میں نظر آئی ہیں۔

spot_imgspot_img