spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کچھ دیر میں اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (11 اپریل 2026): امریکی نائب صدر جے...

مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم پاکستان بھیجی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے...

دنیا کا وہ مقام جہاں مرنا اور پیدا ہونا منع ہے، حیران کن انکشاف

اوسلو : سوالبارڈ ناروے کا ایک خوبصورت جزیرہ نما...

ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد : ایران کے اسپیکر باقر قالیباف کی...

واٹس ایپ کا نیا فیچر : صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر ہوگی، لیکن کیسے؟

دنیا بھر میں معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ...

مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم پاکستان بھیجی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم پاکستان بھیجی ہے، جے ڈی وینس، جیرڈکشنر، اسٹیووٹکوف اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں پہلے ہی رجیم ہوچکی ہے لیکن ہمارا یہ مقصد نہیں ہے، ہم 99 فیصد یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ڈیل اچھی ہوگی کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، اس کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گا، یاد رکھیں !! ہم ویسے بھی آبنائے ہرمز کو استعمال نہیں کرتے، دوسرے ممالک کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آبنائے ہرمز کو بہت جلد کھول دیا جائے گا، ہمیں کسی بیک پلان کی ضرورت نہیں، ہم نے ایران کی فوج ختم کردی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت بہت کم رہ گئی ہے، دیکھتے ہیں کہ آج مذاکرات میں کیا ہوتا ہے؟

spot_imgspot_img