spot_img

ذات صلة

جمع

ویرات کوہلی سے میرا موازنہ کرنا ختم کردیں، بابر اعظم

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میرا موازنہ ویرات کوہلی سے کرنا ختم کردیں۔

کراچی میں بابر اعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ شکات یہی ہوتی ہے کہ بابر فنش نہیں کرپاتے اور آپ کا موازنہ ویرات کوہلی سے بھی کیا جاتا ہے لیکن وہ فنش کرکے جاتے ہیں۔

جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ آپ جس وجہ سے یہ سوال کررہے ہیں میرا موازنہ کرنا ختم کردیں، میں نے بھی میچز فنش کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  کھیل پر فوکس رکھتا ہوں، ہر دن کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے میں بھی انسان ہوں۔

یہ پڑھیں: پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نتائج بروقت نہیں آسکتے بعض مرتبہ وقت لگ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں پچ سلو دکھائی دے رہی تھی، ابتدائی 6 اوورز میں اچھا کھیل رہے تھے، صورتحال ٹیم کے حق میں تھی لیکن اچانک وکٹیں گریں۔

کپتان پشاور زلمی نے کہا کہ حکومت نے سوچ سمجھ کر فینز کو اسٹیڈیم آنے سے روکا ہے، واقعی خالی گراؤنڈ میں کھیلنے کا مزہ نہیں آرہا، امید ہے فینز جلد اسٹیڈیم آئیں گے۔

spot_imgspot_img