spot_img

ذات صلة

جمع

سندھ میں جان لیوا بیماری سے 7 بچوں کی اموات

خیرپور : سندھ میں پراسرار جلدی بیماری تیزی سے...

پرائمری اسکول میں 5 گائیوں کا داخلہ، لوگوں کو خوشگوار حیرت

پیرس : فرانس کے ایک اسکول میں پانچ عدد...

ٹرمپ کی حالیہ پریس کانفرنس پر ایران کا ردعمل

تہران : ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے سلامتی...

بھارت : مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہا پسندوں کا خوفناک منصوبہ

نئی دہلی : اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی...

امریکی صدر کا ایران میں مظاہرین کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف

امریکی صدر ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کو اسلحہ...

سندھ میں جان لیوا بیماری سے 7 بچوں کی اموات

خیرپور : سندھ میں پراسرار جلدی بیماری تیزی سے پھیلنے لگی، خیرپور سب سے زیادہ متاثر ہے 10دن میں 7 بچوں کی اموات سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔

سندھ کے شہر خیرپور میں ایم پاکس سمیت متعدد بیماریوں کی علامات سامنے آگئیں جس کے سبب بچوں کی بڑی تعداد اسپتالوں میں زیر علاج ہے، گزشتہ 10 دنوں میں 7 بچے جاں بحق جبکہ 16 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے بچوں کی صحت اور ان کے علاج معالجے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ دراصل یہ ایک جلدی بیماری ہے، جاں بحق ہونے والے بچوں میں سے صرف 4 کے لیبارٹری ٹیسٹ منکی پاکس مثبت آئے جبکہ باقی کیسز خسرہ یا چکن پاکس کے تھے۔ بعض بچوں میں غذائی کمی اور دیگر پیچیدگیاں تھیں۔

کمشنر سکھر نے کہا کہ یہ بیماری عمومی طور پر بارشوں کے بعد پھیلتی ہے جیسے ہی ایک کیس میں ایم پاکس کی تصدیق ہوئی تو فوری طور پر حفاظتی اقدامات کیے گئے، جن میں اسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول، بستروں اور بیڈ شیٹس کی تبدیلی جیسے فوری اقدامات کیے گئے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ابتدا میں 16 مشتبہ کیسز تھے جو اب بڑھ کر 19 ہوگئے ہیں، جن میں سے صرف 4 ایم پاکس کے مثبت کیسز تھے۔ اس وقت 7 بچے خیرپور اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے۔

 

spot_imgspot_img