spot_img

ذات صلة

جمع

ٹرمپ کا دماغی توازن درست نہیں ہے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

واشنگٹن (6 اپریل 2026): امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے...

میٹرک کے امتحانات کی تاریخ میں توسیع

کراچی (5 اپریل 2026): میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات...

ایران کی 97 ویں لہر : امریکی افسران کے خفیہ ٹھکانوں پر بھرپور حملے

تہران (5 اپریل 2026) : ایران کی پاسداران انقلاب...

تربوز کے چھلکے کے حیران کن فوائد

(5 اپریل 2026): میٹھا اور پانی سے بھرپور پھل تربوز گرمیوں کا بہترین دوست ہے جس کا سرخ، گلابی یا پیلا حصہ اپنی مٹھاس اور کرسپ پن کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

تربوز وٹامن اے اور سی کا بہترین ذریعہ ہے، لیکن کیا آپ اس کا میٹھا حصہ کھانے کے بعد اس کے سخت اور سبز چھلکے کو پھینک دیتے ہیں؟ اگر ہاں تو ماہر غذائیت لوینیت بترا کا مشورہ ہے کہ ایسا ہرگز نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: موٹاپا کم کرنا چاہتے ہیں تو تربوز کے شربت میں کیا چیز ملا کرپیئں؟

ماہر غذائیت لوینیت بترا کے مطابق یہ چھلکا کھانے کے قابل ہے اور اس کا اچار بھی بنایا جا سکتا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ زیادہ تر لوگ سرخ حصہ کھا کر سفید چھلکا پھینک دیتے ہیں لیکن یہ درحقیقت غذائیت کا ایک چھپا ہوا خزانہ ہے۔

سوشل میڈیا پر انہوں نے اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے بتایا کہ تربوز کے اس حصے کو پھینکنا بند کریں یہ دراصل اس حصے سے زیادہ طاقتور ہے جسے آپ کھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سفید حصے میں Citrulline پایا جاتا ہے، یہ ایک طاقتور امینو ایسڈ ہے جو پہلی بار تربوز میں ہی دریافت ہوا تھا، جسم میں جا کر یہ آرجینائن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو آگے چل کر نائٹرک آکسائیڈ پیدا کرتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lovneet Batra (@lovneetb)

لوینیت بترا کے نزدیک تربوز کے چھلکے کے فوائد یہ ہیں:

  • یہ آپ کے دل کی صحت کیلیے بہترین ہے
  • یہ خون کی نالیوں کو صحت مند رکھنے اور خون کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے
  • اس میں فائبر، وٹامن سی، وٹامن بی 6، رائبوفلاوین اور وٹامن اے پایا جاتا ہے

لوینیت بترا نے چھلکے کو استعمال کرنے کے چند آسان اور لذیذ طریقے بتائے ہیں:

  • اسے Smoothies میں شامل کریں
  • اس کی چٹنی بنائیں
  • مصالحوں کے ساتھ فرائی کر کے سبزی کے طور پر پکائیں
  • اس کا اچار ڈالیں

نوٹ: اس تحریر یا ویڈیو میں فراہم کی گئی تمام معلومات بشمول تربوز کے چھلکے کے فوائد اور ماہر غذائیت کے مشورے صرف تعلیمی اور عمومی آگاہی کے مقصد کیلیے ہیں۔

spot_imgspot_img