spot_img

ذات صلة

جمع

پاکستان میں گیس سلنڈر بم بن گئے، دھماکوں کی اصل وجہ سامنے آگئی

کراچی۔ رپورٹ، جہانگیر اسلم : پاکستان بھر میں گیس...

قاسم سلیمانی شہید کی بیٹی زینب نے امریکی دعویٰ مسترد کردیا

ایران کے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب...

نمرہ شاہد نے دانش تیمور کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش ظاہر کردی

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نمرہ شاہد نے دانش تیمور...

’ایل پی جی کی وافر مقدار موجود ہے، پورٹ قاسم پر 4 سے زائد جہاز آ چکے ہیں‘

کراچی (4 اپریل 2026): چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں مائع پیٹرولیم گیس وافر مقدار میں موجود ہے۔

عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ پورٹ قاسم پر ایل پی جی کے 4 سے زائد جہاز آ چکے ہیں، اینگرو اور ایس ایس جی سی ٹرمینلز پر بڑی مقدار میں گیس امپورٹ ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ گیس بحران اور قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث شہری ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کا مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس

ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر استعمال کرنے والے پریشان ہیں۔ مائع پیٹرولیم گیس سرکاری نرخ سے تجاوز کر گئی ہے اور 460 سے 480 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

منافع خوروں نے مارکیٹ میں اس کی مصنوعی قلت پیدا کر دی ہے، امپورٹرز، پلانٹ آپریٹرز اور ہول سیلرز مہنگی گیس فروخت کر رہے ہیں۔

دکانداروں کا مؤقف ہے کہ مہنگی ایل پی جی خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتے، جبکہ صارفین کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ 304 کے بجائے 470 روپے تک فروخت ہو رہی ہے۔

اس پر چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ اوگرا اور انتظامیہ زائد قیمتوں پر فروخت روکنے میں ناکام ہیں۔

spot_imgspot_img