پی ایس ایل 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے دیا جانے والا 226 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
حیدرآباد کنگزمین کی ایونٹ میں یہ مسلسل تیسری شکست ہے۔
سلطانز کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 55 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ اسٹیو اسمتھ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
View this post on Instagram
شان مسعود 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جوش فلپس 9 اور کپتان ایشٹن ٹرنر 4 رنز بناسکے۔
View this post on Instagram
کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مہیش تھکشانا اور حسان خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
View this post on Instagram
حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا تھا۔
View this post on Instagram
معاذ صداقت کی 26 گیندوں پر 62 اور شرجیل خان 51 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، عرفان نیازی نے 22 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
صائم ایوب 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عثمان خان 25 اور کپتان مارنس لبوشین 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، سید سعد علی نے 23 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پیٹر سڈل اور ایشٹن ٹرنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین نے ایشٹن ٹرنر الیون کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔
مارنس لبوشین کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی پچھلے میچوں کی غلطیاں نہ دہرائیں، امید ہے صائم ایوب اور معاذ صداقت اچھا پرفارم کریں گے۔
View this post on Instagram
ایشٹن ٹرنر نے کہا کہ حیدرآباد کنگزمین کو کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش ہوگی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔



