spot_img

ذات صلة

جمع

امریکی فوج نے ایران پر حملے شروع کردیے

واشنگٹن (10 جون 2026) : آبنائے ہرمز کے قریب...

پاپا رازی کی کیا حقیقت ہے؟ حیران کن کہانی سامنے آگئی

پاپا رازی (Paparazzi)کسی ایک شخص کو نہیں بلکہ ان...

بے رحم شخص کا اونٹنی پر تشدد، دونوں آنکھیں نکال لیں

تھرپارکر : اندرون سندھ کے شہر تھرپارکر میں اونٹنی...

جھانوی کپور نے ’پیڈی‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم ’پیڈی‘ میں...

جنگ بندی قبول نہیں کریں گے صرف جنگ کا خاتمہ ہو گا، ایران

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی قبول نہیں کریں گے صرف جنگ کا خاتمہ ہو گا ایران وقفے کے بجائے پورے خطے میں دشمنی کا خاتمہ ہی قبول کرے گا۔

اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کی نگرانی میں امریکا سے پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے لیکن امریکا سے مذاکرات کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور ان پر تحفظات ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ ہوا ہے امریکا سے براہ راست یا خطے میں دوستوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہوا جس کا یہ مطلب نہیں کہ ایران واشنگٹن سے مذاکرات کر رہا ہے۔

عراقچی نے کہا کہ مجھے پہلے کی طرح وٹکوف سے براہ راست پیغامات موصول ہوتے ہیں واشنگٹن سے تمام پیغامات وزارت خارجہ کے ذریعے پہنچائے گئے، ایران میں کسی بھی فریق سے مذاکرات کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں کیونکہ تمام پیغامات وزارت خارجہ سے پہنچائے جاتے ہیں یا اس کے ذریعے موصول ہوتے ہیں، سیکیورٹی ایجنسیوں کے درمیان رابطے ہوتے ہیں۔

spot_imgspot_img